215

سی بی ڈی پنجاب کا این ایس آئی ٹی سلیکون بلاک اسپیشل ٹیکنالوجی زون قرار، ایس ٹی زی اے کی جانب سے باضابطہ منظوری

پاکستان کے ہائی ٹیک ماحولیاتی نظام کو وسعت دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زی اے) نے سی بی ڈی پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ”این ایس آئی ٹی سلیکون بلاک” کو باقاعدہ طور پر اسپیشل ٹیکنالوجی زون (ایس ٹی زی) کا درجہ دے دیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے بعد منصوبے کی ترقی کا اگلا مرحلہ زی ڈی لائسنس اور ڈیولپمنٹ ایگریمنٹ بھی تیزی سے عمل میں لایا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات انفراسٹرکچر کی بروقت تعمیر اور آئندہ سرمایہ کاری کے عمل کو مزیدآسان اور مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین نے کہا کہ”این ایس آئی ٹی سلیکون بلاک کو اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا درجہ ملنا ہماری اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم پنجاب میں ایک شاندار اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ماحولیاتی نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف مقامی اور عالمی ٹیک کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بنے گا بلکہ جدت، روزگار اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ ہم ایس ٹی زی اے کے ساتھ اس شتراک سے زی ڈی لائسنس اور ڈیولپمنٹ ایگریمنٹ کی بروقت تکمیل کے لیے سرگرم ہیں تاکہ زون کی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔”

این ایس آئی ٹی سلیکون بلاک، ایک جدید ٹیکنالوجی کلسٹر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جہاں اے آئی، آئی اوٹی ، بلاک چین، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ اور آر اینڈ ڈی جیسے جدید شعبوں میں مقامی و بین الاقوامی کمپنیاں اپنا کردار ادا کریں گی۔

اس اقدام سے سی بی ڈی پنجاب نہ صرف پاکستان کی تر قی کے سفر میں سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے بلکہ ملکی معیشت، برآمدات میں اضافہ اور ہنرمند افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں