185

اس سال جاری کئے جانے والے تمام ایکریڈیٹیشن کارڈز کی تفصیل ڈی جی پی آر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ غلام صغیر شاہد

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد نے کہا ہے کہ
اس سال جاری کئے جانے والے تمام ایکریڈیٹیشن کارڈز کی تفصیل ڈی جی پی آر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
وہ گزشتہ روز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو نئے ایکریڈیٹیشن کارڈ کے اجراء کے لئے منعقدہ صوبائی ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد اور کمیٹی ممبران سینیئر صحافیوں ذوالفقار مہتو، اعظم ملک اور راؤ دلشادحسین نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کرن فضل بٹ نے ایکریڈیٹیشن کارڈز کے اجراء کے لئے جمع کروائی جانے والی درخواستوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبے بھر سے وصول ہونے والی درخواستوں پر متعدد نئے کارڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں