وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جھنگ کے علاقے میں لڑکی پر تیزاب ڈالنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے موضع محرم سیال میں تیزاب گردی کے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آر پی او فیصل آباد سے فوری رپورٹ طلب کرلی اورملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ بشری فاطمہ کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، ظلم برداشت نہیں کروں گی-
179