پنجاب حکومت نے اگلے سال فروری سے لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے بتایا کہ ٹرام کا ٹیسٹ کامیاب ہو گیا ہے، ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس فروری 2026 سے شروع ہوگی، 270 نشستوں کی ٹرام کے منصوبے پر 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرام اور میٹرو منصوبے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ”میں تجرباتی سفر کیا تھا۔