113

صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی، 25 افراد ریلے میں بہہ گئے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی

ملک میں مون سون سیزن کے ایک نئے طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوگیا، پشاور ، مردان ، صوابی، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بارش ، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی ، خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی مچ گئی، 25 افراد ریلے میں بہہ گئے،درجنوں مکانات تباہ، لوگ ملبے تلے دب گئے، 35افراد زخمی جبکہ 40 افراد تاحال لاپتا، متعدد افراد گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری، پشاور، سوات، مینگورہ سمیت کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، ندی نالوں میں طغیانی، پارٹی گھروں میں داخل، شاہراہ قراقرم بند، کرک میں بارش سے متعدد مقامات پر سڑکیں بہہ گئیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑی علاقوں کا رابطہ منقطع ہے، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا، گلیات کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ،،حویلیاں میں ایک پک اپ ندی میں بہہ گئی، رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب میں پھنسی خواتین اور 50 بچوں کو ریسکیو کیا گیا، سوات میں بارشوں سے 400 مکانات اور 124 تعلیمی ادارے متاثر ہوئے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں میں اب تک 660 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں سے 392 اموات خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہوئیں، پنجاب میں 164، سندھ میں 29، بلوچستان میں 20، گلگت بلتستان میں 32، آزاد کشمیر میں 15 اور اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں