عمران خان کی بہن نورین خان نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی معافی نہیں مانگیں گے بلکہ یہ سب چند دنوں کی بات ہے، بعد میں عمران خان سے معافی مانگیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نورین خان نے گفتگو میں بتایا کہ سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل کا انٹرویو کیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان معافی مانگ لیں۔ اس پر نورین خان کا کہنا تھا کہ عمران خان معافی کیوں مانگیں؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے معافی مانگنے کا مطلب ہے کہ وہ اپنی عزت چھوڑ دیں۔
نورین خان نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کے خلاف کیسز بنائے ہیں، وہ بالآخر عمران خان سے معافی مانگیں گے۔ یہ معاملہ چند دنوں کا ہے اور ادارے چاہے پولیس ہوں یا کوئی اور ایک ایک بندہ عمران خان سے معافی مانگے گا۔