یومِ آزادی کے موقع پر فاطمہ میموریل ہسپتال میں نُور اسٹوڈنٹ لیڈرشپ پروگرام (NSLP) کے 30 سال مکمل ہونے پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سابق طلبہ، معزز مہمان اور دیگر شرکاء شامل تھے۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور فاطمہ میموریل ہسپتال کی سکیورٹی فورس کے شاندار پریڈ سے ہوا۔ اس موقع پر دل کو چھو لینے والی پرفارمنسز، سابق طلبہ کے تجربات اور متاثر کن تقاریر شامل تھیں، جن میں مِسز شاہیمہ رحمان(بانی NSLP و چیئرپرسن فاطمہ میموریل ہسپتال)، داؤد ملک (فیشن فوٹوگرافر) اور آغا سعد خان (کری ایٹو آرٹسٹ) شامل تھے۔ 1995 سے اب تک NSLP دس ہزار سے زائد نوجوانوں کو ذمہ دار اور فعال شہری بنانے کی تربیت دے چکا ہے۔
نُور چیمپس کی پُر جوش پرفارمنس سے لے کر اسناد کی تقسیم اور ذاتی تجربات کے تبادلے تک، یہ تقریب فاطمہ میموریل ہسپتال کے اس عزم کا ثبوت تھی کہ وہ مستقبل کی قیادت کی تیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ تقریب کا اختتام گروپ فوٹوز اور نیٹ ورکنگ کے ساتھ ہوا، جس نے ایک بار پھر واضح کیا کہ فاطمہ میموریل ہسپتال صرف علاج کا مرکز نہیں بلکہ تعلیم، قیادت اور نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے بھی ایک روشن مثال ہے