240

صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کی سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

لاہور۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کی سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا-اجلاس میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ
خیبرپختونخوا کے سیلاب سےمتاثرہ اضلاع میں الخدمت کاریسکیو ،ریلیف آپریشن جاری ہے- راولپنڈی سےایک بڑا امدادی قافلہ متاثرہ اضلاع کی جانب بھیج دیا ہے۔

انھون نے کہا کہ امدادی قافلے میں تین میڈیکل ہیلتھ یونٹ، 10 ایمبولینس اورپانچ ٹرک اشیائےخوردونوش اورامدادی سامان شامل۔سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں کچن قائم کرکے تیارکھانا متاثرین کوفراہم کریں گے-

الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیزاسٹر، ہیلتھ سمیت تمام شعبوں، مرکزی، ریجنل اوراضلاع کی تنظیموں کوہائی الرٹ کردیا۔
نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ فضل محمود نے اجلاس کو بونیر، شانگلہ، سوات، دیر اور باجوڑ کے متاثرہ علاقوں پر بریفنگ دی بریفنگ میں کہا گیا کہ الخدمت کے رضاکار متاثرین کو ریسکیو کے بعد ہاسپٹل پہنچا رہے ہیں-سینکڑوں جاں بحق ہونے والے افراد کے کفن اورتدفین کاانتظامات بھی کررہے ہیں۔ –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں