اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان متاثرین کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،انھون نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میرا اولین فرض ہے-


ان موقع پر انھوں نیے سیلاب متاثرین کے لیے رہائش خوراک طبی سہولیات اور جانوروں کے چارے کی فوری فراہمی کی ہدایت کی اور اپنی ٹیم کے ہیڈ سندھنائی نوالی کوٹ کرم شاہ کے مقامات پر قائم ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا دورے کے دوران متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیت کا تفصیلی جائزہ لیا-


انہوں نے کہا کہ میں اور میری ٹیم سلابی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہوں تاکہ عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے-
نمائندی ٹیوٹر پاکستان سے بات کرتے ہوئے انھون نے مزید کہا کہ دریائے راوی کے بلٹ اور قریبی بستیوں کے رہائشی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائے اپنے جانور بھی ساتھ لے جائے اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 11 22 پر فوری رابطہ کرے۔