93

محمد نواز شریف کی بیٹی ہوں، اپنا ہر وعدہ پورا کروں گی،سیلاب سے متاثرہ ایک ایک فرد کا نقصان پورا کریں گے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

.وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فلڈ ریلیف کیمپ سے جلالپور پیروالا سٹی کے حفاظتی بند پر پہنچ گئیں۔ جلالپورپیروالا بائی پاس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دیکھ کر ہزاروں کا مجمع امڈ آیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جلالپور پیروالا کے لئے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کو جلالپور پیر والا میں انخلا آپریشن کی مانٹیرنگ کیلئے قیام کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اُچ شریف کے لئے گیلانی ایکسپریس وے پراجیکٹ اور جلالپورپیروالا کے سیلاب متاثرین کے لئے سپیشل پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءکے لئے 10،10 لاکھ امداد کا اعلان کےا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب سے منہدم ہونے والے مکمل گھر پر 10 لاکھ اور ایک کمرہ گرنے پر5 لاکھ امداد کا اعلان کےا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران بڑے مویشیوں کا ضیاع ہونے پر 5 لاکھ اور چھوٹے جانور کے لئے 50 ہزار روپے امداد دینے کابھی ا علان کےا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین سے پرجوش اور پر اثر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد نواز شریف کی بیٹی ہوں، اپنا ہر وعدہ پورا کروں گی۔ سیلاب سے متاثرہ ایک ایک فرد کا نقصان پورا کریں گے۔ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں دے سکتامگر جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے جو بھی ممکن ہوا کریں گے۔ خود چل کر اپنے جلالپورپیروالا کے بہن بھائیوں کے پاس آئی ہوں۔انہوںنے کہاکہ جلالپور پیروالا میں بہت سے لوگ سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں سب کوریسکیو کرنا ہے۔ سیلاب میں گرنے والے سب کے گھر بنا کر دینا چاہتی ہوں۔سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں،جب تک پانی نہ اترے گھر نہیں جانا۔سب کو بچانے کی پوری کوشش کررہے ہیں، بہت بڑا سیلاب اور بہت بڑی تباہی آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے کو واپس نہیں لاسکتے مگر ان کے ورثا کے ساتھ پوری ہمدردی ہے اور ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم پر کسی کا زور نہیں چلتا، لیکن ہر فرد کے لئے پوری کوشش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں