260

پاکستان کے مایہ ناز جیولین تھرور ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چوتھی تھرو فاؤل ہونے کے بعد میڈل کی دوڑ سے باہر

پاکستان کے مایہ ناز جیولین تھرور ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

جیولین تھرو کا گولڈ میڈل ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ نے جیت لیا۔

چاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اس ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 82.27 کی تھرو کی۔

دوسری باری میں ارشد ندیم سے فاؤل ہوا اور ارشد ندیم نے تیسری 82.75 میٹر کی تھرو کی۔

پہلے 10 بہترین تھرو کرنے والے ایتھلیٹس اگلے مرحلے میں جائیں گے۔
ارشد ندیم کا پہلے راؤنڈ میں 3 تھرو کے بعد دسواں نمبر تھا۔

ارشد ندیم چوتھی تھرو فاؤل ہونے کے بعد میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 83.65 کی پھینکی جب کہ ان کے ہم وطن کے سچن یادیو پہلی باری میں 86.29 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2023ء میں تینوں پوزیشنز حاصل کرنے والے جیولن تھرور ایونٹ سے باہر ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں