148

سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ، ورکنگ اور آپریشنل امور کا جائزہ

سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ کیا۔صوبائی سیکرٹری بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے تمام کاؤنٹرز پر گئے، سینٹر کی ورکنگ اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔مینجر بزنس فسیلیٹیشن سینٹر عابد سلیمی نے ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔
سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہررضاہمدانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں پنجاب کے 6 بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اورکاروباری سہولت مراکز کے قیام سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ5 وفاقی اور 28 صوبائی محکمے ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاروں کو ضروری سہولیات دے رہے ہیں اور ان سہولت مراکزسے مختلف کاروباری سرگرمیوں کے لئے صرف 15 دنوں میں این او سی جاری ہورہے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے کاؤنٹرز پر موجود مختلف محکموں کے نمائندوں سے ان کی ورکنگ بارے دریافت کیا۔ صوبائی سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز اب تک مختلف کاروباری سرگرمیوں کیلئے 56541 این او سی جاری کرچکے ہیں۔این او سی کے حصول کیلئے 61712درخوستیں موصول ہوئی ہیں اور بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز میں 20814افراد کو مشاورت فراہم کی گئی ہے۔صوبائی سیکرٹری کو بتایاگیاکہ اب تک 83176 افراد ان 6 بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کا دورہ کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں