208

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، اور قصورکے طلبا کی ایک سمسٹر کی فیس، بی ایس فرسٹ ایئر کے داخلہ فیس معاف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کے لئے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کے تمام طلباء کی ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی گئی۔ سیلاب متاثرہ اضلاع کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء کی داخلہ فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔

سیلاب متاثرہ مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلباء کی سال اول کی فیس معاف کی گئی ہے۔ سیلاب متاثرہ ان اضلاع میں واقع تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 20 دن کی توسیع بھی کر دی گئی۔ ہونہار اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ بھی ایک ماہ تک بڑھا دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء کے والدین کی مالی مشکلات کم کرنے اور نوجوانوں کی سہولت کے لئے پیکج دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی تباہی کی وجہ سے اپنے بچوں اور بچیوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دوں گی۔ پوری کوشش جاری ہے کہ سیلاب متاثرین کی پوری مدد یقینی ہو، جلد بحالی اور نقصانات کا ازالہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں