197

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ پیرافورس کے انفورسمنٹ اور انوسٹی گیشن آفیسر کی ٹریننگ مکمل ہونے پر پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں وزراء، ارکان اسمبلی،افسران، جوان اور انکے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پیرا فورس کا پاسنگ آؤٹ میں جنرل سلامی لی

اور جیپ پر سوار ہوکر پریڈ کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا فورس کے جوانوں سے”انصاف، شفافیت اور دیانتداری“پر حلف لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا ٹریننگ کے دوران نمایاں کارکردگی پر میڈل اور اعزازات تقسیم کیے۔ رابعہ عارف، وحید اعظم،عبداللہ صفدر،سلمان حمید، رانا آفاق احمد اور دیگر کو میڈل اور اعزازات دئیے گئے۔ ڈی جی پیرا کیپٹن(ر) فرخ عتیق نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد کا خیر مقدم کیا۔ پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں پیرا فورس نے پریڈ مارچ پاسٹ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا فورس کے فلیگ مارچ کا مشاہدہ بھی کیا اور سلامی لی۔ پریڈ میں پیرا کا موٹر سائیکل سوار دستہ پرچم اٹھائے شامل ہوا۔ پیرا کی خصوصی گاڑیوں کے سکواڈ نے بھی پریڈ میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کو قومی ترانہ اور ملی ترانوں کی شاندار دھنیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں