سنئیر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی چیئرمین ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن و چیف ایگزیکٹو جی ایس ایم ٹریولز اینڈ ٹورز صاحبزادہ مبین رسول طور نظامی ، شہزاد رسول طور ، عبدالرافع نظامی کی رہائش گاہ طور ہاؤس الجنت کالونی میں مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ عظیم الشان محفل نعت رسولﷺ مقبول منعقد ہوئی

اس موقع پر سابق ایم این اے طاہر اقبال چوہدری ،شیخ رمضان جانی لکی فلور ملز والے ، اختر نواز بھٹی ایڈووکیٹ ، صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری طاہر شریف گجر ، ممبر بورڈ آف گورنر وہاڑی جمخانہ شیخ علی جاوید ایڈووکیٹ ، ممبر بورڈ اف گورنر وہاڑی جمخانہ طارق شہزاد ورک ، شیخ مانی ، پروفیسر صفدر رانا ، صدر مرکزی نیلاد کمیٹی چوہدری محمد ادریس ، حاجی جاوید وینس ، سید ذیشان شاہ ، ملک محمد اسلم ، شیخ ٹیپو و دیگر معززین شہری موجود تھے، محفل کی نقابت کے فرائض معروف ثناء خوان عظیم نور آف بورے والہ نے سر انجام دئیے محفل نعت میں مقامی و ملک بھر سے نعت خواں حضرات نے شرکت کی اور آقا ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے محفل نعت میں انٹرنیشنل نعت خواں ملک عبدالمصطفی سعیدیآف ڈیرہ نواب ، الحاج احمد علی حاکم آف ساہیوال ، صاحبزادہ مصعب انیس پوسلہ آف لاہور ، انیس پوسلہ ، محسن رضا سعیدی سمیت نعت خواں حضرات نے اپنی حاضری پیش کی
228