168

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چکوال میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلباء کو اگلے سال 80-ہزار سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزیدسنٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے اور آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، اور خیبرپختونخوا کے طلباء کو سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے غذائی قلت کے شکار علاقوں کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کو کھجور یں دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے6 ہزار سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹس، انجینئرنگ، میتھ میٹکس لیب بنانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے پنجاب میں سکول آف ایمینس بنانے اور چکوال شہر کے لئے الیکٹرک بسیں دینے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یونیورسٹی، کالجز میں طلباء کے لئے گاڑیوں کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ طلباء کے درمیان دوبارہ آنے پر بہت خوش ہوں۔سب طلباء، ہونہارسکالرز اورلیپ ٹاپ ونرز کو بہت مبارکبا دیتی ہوں۔ طلباء کے والدین، فیملیز اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔جتنے طلباء کے والدین اور اساتذہ خوش ہے اس سے کئی زیادہ مجھے خوشی ہورہی ہے۔ لیپ ٹاپ اور سکالر شپ طلبا پر احسان نہیں بلکہ طلبا کا حق ہے۔ طلباء نے محنت کی اس لیے فخر اور سر اٹھا کر سکالر شپ لینا چاہیے۔ہونہار سکالر شپ کی تقریب چکوال رکھنے کا فیصلہ میں نے خود کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ میرابس چلے تو پنجاب کے تمام طلباء کو اپنے ہاتھ سے سکالر شپ دوں۔ گزشتہ سال30 ہزار طلباء میں سکالر شپ تقسیم کیے تھے۔ والدین وسائل کی کمی کے باوجود اپنے بچوں کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔ بچوں کی فلاح و ترقی والدین سے زیادہ ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔پنجاب میں اب بھی بہت سے بچوں قابل اور محنتی ہے جو آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دعا کریں اللہ وسائل دے تو تمام بچوں کی ذمہ داری ریاست پورا کریگی۔ پنجاب کے تمام وسائل کو طلباء کے خوابوں کو پورے کرنے کے لئے صرف کر دیں گے۔ سکالر شپ میں لڑکیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ایسے خاندان سے تعلق رکھتی جو مشرقی روایات پر یقین رکھتا ہے۔ میرے گھر میں والد اور چچا کے مابین سیاست کی باتیں ہی ہوتی رہتی تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 2011 سے باقاعدہ سیاست شروع کی اور 2024 ء میں پہلا الیکشن لڑا۔ والد ین پر مشکلات آئیں تو بیٹیاں جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے۔ تب میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنے والد کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑوں گی۔ بغیر کسی جرم و قصور کے مجھے جیل بھیجا گیا۔ اڈیالہ کے سیل میں پتہ چلا کہ میری والدہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں۔ اچھے وقت میں انسان کچھ نہیں سیکھتا، مشکلات وقت انسان کو سب کچھ سیکھا دیتا ہے۔میرا عزم ہے اپنی تمام بچیوں اور بچوں کا ہاتھ تھام لوں۔ وزیراعلیٰ کا حلف لینے سے پہلے پنجاب میں کرائم کی شرح انتہائی بلند تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت میں جب آئے تو روزانہ خواتین کو ہراسانی اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کثیر تعداد میں رپورٹ ہوتے تھے۔الحمدللہ اب سی سی ڈی کے قیام کے بعد پنجاب میں کرائم کی شرح کم ہورہی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایسا پنجاب بنانا چاہتے ہیں جہاں ایک خاتون محفوظ زندگی بسر کر سکے۔ بچوں کسی سے الجھنے کی ضرورت نہیں،اپنی پڑھائی کی طرف پوری توجہ دیں۔ راولپنڈی ڈویژن میں لڑکیاں، لڑکوں کی نسبت ہونہارسکالر شپ اور لیپ ٹاپ میں آگے نکل گئی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ دھیان نہیں دیا جاتا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک لاکھ 18ہزار کورآئی سیون لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حلفاً کہتی ہوں کہ کسی کی بھی سفارش قبول نہیں کرتی۔ ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ ملے ہیں اور ملنے جارہے سب میرٹ کی بنیاد پر دے رہے ہیں۔ طلباکو سفارش یا سیاسی وابستگی پر نہیں صرف میرٹ پر سکالر شپ ملا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سکالر شپس اور لیپ ٹاپس کی بدولت تمام طلباء ترقی کے میدان میں پرواز کرسکیں گے۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ طلبا کی پرواز کے لیے ونگز ہیں -سکالر شپ اور لیپ ٹاپ کے لئے دیگر صوبوں سے درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ لیپ ٹاپ کے لیے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بچوں کی طرف سے تقریباً27 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔سنٹر آف ایکسی لینس سکول کا دورہ کیا تو دیکھا کہ پرائیویٹ سکول سے بھی زیادہ سہولتیں دی گئی ہیں۔پنجاب کے بہت سے سرکاری سکولوں کی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ چائنا اور جاپان کے سکولوں میں دورہ کیا، پنجاب کے بچوں کو آرٹیفشل انٹیلی جنس اور ربوٹک کی تعلیم دیں گے۔چکوال میں 65 کروڑ روپے کی لاگت سے 40 کنال پر مشتمل پہلا سنٹر آف ایکسی لینس سکول بن گیا ہے۔ پنجاب میں سڑکیں، ہسپتال اور کینسر کے علاج کے لئے جدید مشینیں لارہے ہیں۔راولپنڈی ڈویژن کو بھی کو۔ ابلیشن مشین دینے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سرگودھا میں سٹیٹ آف آرٹ نے کینسر کا علاج شرو ع کر دیا ہے۔ پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں ہیلتھ کے لئے بہترین کام ہورہا ہے۔آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں 90ہزار گھر اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت بن رہے ہیں۔ پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ دیگر صوبوں نے مشکل وقت میں صرف پریس کانفرنس کرتے نظر آئے۔ سیلاب کے دوران پوری کابینہ، چیف منسٹر اور انتظامیہ دن رات سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف رہے۔
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں