پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ، ٹی سی ایل نے اپنے جدید ترین P8K کیو ایل ای ڈی ٹی وی کے ذریعے فلیگ شپ معیار کی کارکردگی والے ٹی وی کو مناسب قیمت میں پیش کیا ہے تاکہ لگژری ہوم انٹرٹینمنٹ کے تجربے کو سب کے لیے قابلِ رسائی بنایاجاسکے۔ٹی سی ایل P8K کو ”افورڈیبل فلیگ شپ“ کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو ہائی اینڈ کیو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی اور عام صارفین کی استطاعت کے درمیان فرق کو ختم کرتا ہے۔ یہ ٹی وی ٹی سی ایل AiPQ Pro پروسیسرکے ساتھ آتا ہے جو رنگوں کی شفافیت، بہتر کنٹراسٹ اور تصویری معیار کو بہتر بناتا ہے۔
P8K کیو ایل ای ڈی ٹی وی 114ہرٹز نیٹو ریفریش ریٹ کے ساتھ بہترین ویژولز فراہم کرتا ہے،اس کے علاوہ یہ ایکشن موویز، لائیو اسپورٹس، اور جدید گیمنگ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ بہترین ویڈیو کوالٹی کے ساتھ ساتھ، Onkyo 2.1 چینل ساونڈ سسٹم صارفین کو گھریلو تفریح کاشاندار تجربہ فراہم کرتاہے۔یہ سیریز 55 انچ سے 98 انچ تک مختلف سائز میں دستیاب ہے۔ صرف 174,900 روپے سے شروع ہونے والی یہ سیریز اپنی جدید خصوصیات کے ساتھ پریمیئم ٹی وی کیٹیگری میں ایک بہترین آپشن ہے۔
ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرق وسطی و افریقہ، ماجد خان نیازی کا اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ، P8K” کیو ایل ای ڈی ٹی وی ہماری اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ پریمیئم ٹیکنالوجی سب کے لیے ہونی چاہیے۔ P8Kان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو مناسب قیمت میں بہترین کیو ایل ای ڈی کارکردگی چاہتے ہیں۔”
ٹی سی ایل P8K کیو ایل ای ڈی ٹی وی اب ملک بھر میں ٹی سی ایل کے فلیگ شپ اسٹورز، مجاز ریٹیلرز اور آن لائن ٹی سی ایل آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے