لاہور( ٹیوٹر پاکستان) ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ نے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کے دوران اپنی نئی HINODUTRO 300 سیریز کی لائن اپ “HINO PIONEER”کو باقاعدہ طور پر متعارف کروا دیا۔

اس تقریب میں ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ کی اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی،


جن میں مسٹر تاکایوکی کیزاوا (پریذیڈنٹ و سی ای او)،


مسٹر ریوٹا ہاتاکیاما (ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ)، اور مسٹر محمود احمد خان (وائس پریذیڈنٹ) شامل تھے۔



تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر تاکایوکی کیزاوا نے DUTRO 300 سیریز کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان کا پہلا جاپانی UNRکمپلائنٹ ٹرک ہے،

جو جدید معیار، پائیداری اور ایندھن کی بچت کے تقاضوں پر پورا اترتا ہے۔ یہ نئی لائن اپ اب ملک بھر میں ہینوپاک کے 3Sڈیلرشپ نیٹ ورک پر تعارفی قیمتوں کے ساتھ دستیاب ہے۔

اس موقع پر ہینوپاک کی انتظامیہ نے ملک بھر میں اپنے فلیٹ آپریشنز کے لیے HINOبرانڈ کو منتخب کرنے پر معزز صارفین کے اعتماد کو سراہا اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
216