پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، نے اپنے انتہائی متوقع منصوبے“دی سیکنڈ واک”کے پہلے مرحلے کا بیلٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ سی بی ڈی واک کی شاندار کامیابی کے بعد، اتھارٹی نے یہ دوسرا نمایاں منصوبہ متعارف کروایا ہے جو لاہور کے ریٹیل اور فائن ڈائننگ منظرنامے کو ایک نئی سمت دے گا۔
بیلٹ کے پہلے مرحلے میں چار مرلہ کے 10 کمرشل یونٹس فی یونٹ 16 کروڑ روپے کی شاندار قیمت پر کامیابی سے الاٹ کیے گئے۔ یہ تمام یونٹس جدید کمرشل تقاضوں کے مطابق تیار کیے جائیں گے، جن کے لیے سی بی ڈی پنجاب شیل اینڈ کور اسٹرکچر فراہم کرے گا، جس میں بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور، پہلا اور دوسرا فلور شامل ہیں، جبکہ فعال روف ٹاپ بھی اس کا حصہ ہو گا، جو سرمایہ کاروں کے لیے بہترین قدر اور استعمال کی وسعت فراہم کرے گا۔
دی سیکنڈ واک لاہور کا ایک نیا اور جدید تجارتی و طرزِ زندگی کا مرکز بننے جا رہا ہے، جو رہائشیوں، کاروباروں اور سیاحوں کے لیے عالمی معیار کی ریٹیل، لائف اسٹائل اور کھانے پینے کے تجربات پیش کرے گا۔ یہ منصوبہ شہر کے شہری ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے کہا کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس وژن کا عکاس ہے جس کا مقصد پائیدار معاشی ترقی اور مستقبل شہری ڈویلپمنٹ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سی بی ڈی پنجاب ہمیشہ سے ایک محفوظ، کاروبار دوست اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والا ماحول فراہم کرتا آیا ہے، اور اپنے وعدوں کی تکمیل پر مکمل یقین رکھتا ہے۔
دی سیکنڈ واک سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ میں خوبصورت سی بی ڈی لیک کے قریب تعمیر کیا جا رہا ہے۔ سی بی ڈی واک اور دی سیکنڈ واک، دونوں منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ بنیاد اور بیسمنٹ کی کھدائی تیزی سے مکمل کی جا رہی ہے۔سی بی ڈی پنجاب لاہور کو ایک جدید، عالمی معیار کے تجارتی اور طرزِ زندگی کے مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے جدید، اعلیٰ قدر کے شہری منصوبوں پر بھرپور محنت سے کام کر رہا ہے۔
٭٭٭
Caption:
سی او او سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر (ر) منصور جنجو عہ” دی سیکنڈ واک”کے پہلے مرحلے کے بیلٹ کی تقریب سے خظاب کر رہے ہی