وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تجارت،سرمایہ کاری،زراعت، پانی کے انتظام،موسمیاتی تبدیلی،ٹیکنالوجیکل تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کا تعارفی دورہ باہمی تعلقات کے مثبت سمت میں آگے بڑھنے کی علامت ہے۔پاکستان اور نیدرلینڈز کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں۔صوبائی سطح پر پنجاب پاک نیدر لینڈ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔نیدرلینڈز پاکستان کا دوسرا بڑا یورپی تجارتی شراکت دار ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔نیدرلینڈز کی زرعی اور فوڈ ٹیکنالوجی مہارت پنجاب کے ترقیاتی اہداف اور زرعی حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہے۔ آلو کی بہتر پیداوار کے لئینیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔نیدرلینڈز کے Room for the River جیسے منصوبے دنیا کے لیے مثال ہیں اور پنجاب اس ضمن میں جامع تعاون کا خواہاں ہے۔ سُتھرا پنجاب،اسمارٹ ایریگیشن اور کلائمٹ ریزیلینٹ ایگریکلچر جیسے بڑے منصوبوں میں ڈچ تعاون سود مند ہو سکتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگرامز کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ڈچ کاروباری وفود کی پاکستان کے تجارتی میلوں TEXPO اور FoodAgمیں شرکت حوصلہ افزا ہے۔نیدر لینڈ سے تعلقات کا فروغ سے کاروبار،سرمایہ کاری اور سیاحت کو نئی جہت دے گا۔پنجاب نیدرلینڈز کے ساتھ وسیع، مضبوط معاشی شراکت داری کا خواہاں ہے۔نیدرلینڈز جدت، زرعی ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں عالمی مثال ہے۔
٭٭٭٭
95