معروف روحانی شخصیت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کرگئے۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کا انتقال جھنگ میں ہوا، ان کی نماز جنازہ اج بروز پیر جھنگ میں ادا کی جائے گی۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر ہم سب تعزیت کے مستحق ہیں، یہ ہم سب کے لیے مشترک حادثہ ہے، پیر ذوالفقار نقشبندی تصوف کی آبرو اور علم وعمل کے سالار تھے، انہوں نے نصف صدی سے زیادہ تصنیف وتالیف ، وعظ و نصیحت کی خدمات سرانجام دیں۔
140