ہر خواب ہے ممکن……………… پڑھو یقین سے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں کی تاریخ کی سب سے بڑی ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم تقریب میں شرکت کی۔ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے 7000طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے طلبہ نے مثالی جوش و خروش سے استقبال کیا۔


بچوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر خیر مقدمی نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور بچیوں کے پاس جاکر مصافحہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کے پاس جاکر سلام کیا اور مزاج پر سی بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف روایت کے مطابق بچیوں کے درمیان بیٹھ گئیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے اسلا میہ یونیورسٹی طلبہ کی درخواست پر ساتھ ملکرقومی ترانہ پیش کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کرنے والی طالبہ کو گلے لگا کر پیار کیا۔ ”چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان، دنیا دیکھ ہے پاکستانی شان“ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے شاندار ملی نغمہ پیش کیا جس پر وزیراعلی مریم نواز نے شاباش دی۔ تقریب کے آغاز پرطلبہ کے اعزاز میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ”سارے رنگ نیں پھلاں کیتے“شعبہ سرائیکی کی طالبہ عروج فاطمہ نے سرائیکی میں اپنی باتیں سے ماحول جذباتی کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاس آکر عروج فاطمہ کو گلے لگا لیا۔ صادق وویمن یونیورسٹی کی طالبہ قمر فاطمہ تقریر کرتے رو دیں تو وزیراعلی پھر پاس آگئیں۔ ”Lap top is gate way“کرسچن طالبہ مریم جاوید نے انگلش میں تعلیمی سفر کی روداد بیان کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے شفقت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں کے ساتھ خود سیلفیاں لیں اور خود طالبات کو لیپ ٹاپ پیش کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کو سپر ہیرو اور سپر گیسٹ کہہ کر پکارا تو پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ میں 70% طالبات کا ذکر کیا تو بچیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یونیورسٹیوں کے لئے فنڈز 500%اضافہ کیا۔
165