151

وزیرِ خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے تاجر برادری کے ہمراہ سابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا

آج وزیرِ خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے گلبرگ تھری لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں گلبرگ کی تاجر برادری کے ہمراہ سابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے لیے صحت، تندرستی اور درازیٔ عمر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی پاکستان کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، موٹر وے جیسے انقلابی منصوبے دیے، بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے اور ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا۔
میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی میگا پروجیکٹس نظر آتے ہیں، وہ میاں محمد نواز شریف کے وژن اور قیادت کا ثمر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کے وژن کو عملی شکل دے رہے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے والد کے عوام دوست نظریے کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہیں۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ موجودہ قیادت ملک و قوم کی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی سے عمل پیرا ہے اور تاجر برادری سمیت تمام طبقات کو ساتھ لے کر پاکستان کو ترقی کی نئی منازل کی طرف لے جایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں