صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمٰی بخاری کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد نے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی دلی مبارکباد دی۔تقریب میں دفتر ڈی جی پی آر کے سینئر افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔

ڈی جی پی آر فریداحمد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اوروزیر اطلاعات و ثقافت عظمٰی بخاری کی طرف سے تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
اس موقع پر ڈی جی پی آر اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے مسیحی ملازمین میں عیدی کے چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔ عیدی چیکس ملنے پر مسیحی ملازمین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
125