185

لاہور میں Sansa Be Unique یوٹیوب چینل کی پری لانچنگ ، ٹائم مینجمنٹ ایپ “PlanWave” کا بھی اجراء

لاہور( میاں عصمت سے ) لاہور مولانا ظفر علی خان فاؤنڈیشن، نون ایونیو میں دوسری سالگرہ کے موقع پر Sansa Be

Unique یوٹیوب چینل کو پری لانچ کیا گیا اور ساتھ ساتھ ،ٹائم مینجمنٹ ایپ “PlanWave” کا بھی اجراء کیا گیا-

تقریب کا اہتمام ثناء ظہیر نے کیا، جبکہ ایونٹ مینجمنٹ کی ذمہ داریاں CEO نوریـن معاذ، MINISHA Events نے نبھائیں،

جس کی قیادت لبنیٰ اعوان نے کی۔

پروگرام میں اظہارِ خیال کرنے والی معزز شخصیات میں ایمبر آفتاب، ہمایوں مظہر، پروفیسر قاری قمر، ایم۔ اے۔ جاوید، روال آغا رضوی، حافظ محمد ابراہیم اور محمد ظہیر عالم شامل تھے،

جنہوں نے اپنے خیالات اور تجربات سے شرکاء کو مستفید کیا-

تقریب کے چیف گیسٹ مسٹر رضوان رشید تھے، جو ہیڈ انڈرگریجویٹ پروگرامز، لاہور بزنس اسکول، یونیورسٹی آف لاہور

کے عہدے پر فائز ہیں، جنہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے

ایسے فکری و سماجی پروگراموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کے دوران تمام معزز مہمانوں نے ٹائم مینجمنٹ کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا اور اس موقع پر ٹائم مینجمنٹ ایپ “PlanWave” کے اجراء کو سراہتے ہوئے

اس کی بانی ثناء ظہیر کے لیے نیک تمناؤں اور Best of Luck کا اظہار کیا۔

شرکاء نے تقریب کو معلوماتی، متاثرکن اور بامقصد قرار دیا اور Sansa Be Unique یوٹیوب چینل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں