96

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 10فروری مقرر- ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک بیا ن کے مطابق سمسٹر بہار 2026میں میٹرک (جنرل، سائنس)، ایف اے،آئی کام، ایسو سی ایٹ ڈگری (بی۔اے)، بی ایس (متبادل ایم اے)، بی بی اے پروگرامز، سرٹیفکیٹ/ڈپلومہ، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ اور ٹیچر ٹریننگ (بی ایڈ)پروگرامز میں داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 10فروری مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ پی ایچ ڈی، ایم فل، بی ایس اور جاری طلبہ بذریعہ سی ایم ایس اگلے سمسٹر کا داخلہ 17فروری تک جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید انہو ں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنا داخلہ جلد از جلد جمع کروائیں تاکہ بروقت داخلہ کنفرم ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں