81

بسنت پر دوہرا معیار نہیں چلے گا، عوام کے لیے پابندی اور اپنے لیے آزادی کیوں؟: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے نیازی خاندان کی جانب سے بسنت منانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خاندان کی منافقت اب کھل کر سامنے آچکی ہے۔ جو لوگ عوام کو بسنت منانے سے روکتے رہے، وہی آج خود اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سادہ پتنگیں اڑا کر جشن منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو تو کہا جاتا رہا کہ بسنت نہ منائیں، لیکن اپنے خاندان کے لیے ہر چیز جائز سمجھی گئی۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ ایک طرف کاروبار بند کرانے کی باتیں کی جاتی رہیں اور دوسری طرف خود تقریبات میں حصہ لیا گیا، جو کھلا تضاد ہے۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے مزید کہا کہ آٹھ فروری کو آسمان کو سیاسی تصاویر سے بھرنے کے دعوے بھی کیے گئے تھے، اب ان بیانات اور عملی اقدامات میں واضح فرق نظر آرہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ پہلے ان تصاویر کو پرانا قرار دیتے تھے، اب وہ خود ان باتوں کا اعتراف کر رہے ہیں۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے اور دوہرے معیار کی سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے سامنے سچ رکھا جائے اور منافقت سے گریز کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں