ٹی20 ورلڈ کپ کے 12 ویں گروپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے ہرا کر پچھلے ورلڈ کپ شکست کا بدلہ چکا دیا۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانیوالے میچ میں امریکی کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر قومی کپتان سلمان آغا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے،امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3، شاداب خان نے 2، محمد نواز ، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ امریکا کو بھارت کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا
81