وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی، جس کے بعد نئی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، نئی قیمت 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔