61

چین کے قونصل جنرل Mr.Sun Yan کا دورہ لاہورپریس کلب صدر ارشد انصاری کے ساتھ پاک چائنہ دوستی کی75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

پیپلز ریپبلک آف چائنہ کے لاہور میں تعینات قونصل جنرل Mr. Sun Yan نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اور گورننگ باڈی سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز، ممبران

گورننگ باڈی سرمد فرخ خواجہ، محمد احمد رضا، سید بدر سعید، کامران خان، ظہیر شیخ، سابق سیکرٹری ذوالفقار علی مہتواور سابق سینئر نائب صدر شیراز حسنات موجود تھے۔صدرارشد انصاری نے چینی قونصل جنرل کی کلب آمد پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین ناصرف ہمسائیہ ممالک ہیں بلکہ بہترین خارجہ پالیسی کے باعث ان کے آپس کے تعلقات دن بدن مزید مضبوط ہورہے ہیں اور دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے لئے نیک جذبات رکھتے ہیں۔ قونصل جنرل Sun Yan نے پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی اورانھوں نے اس امر کابھی اظہار کیا کہ چائینہ اور پاکستان کے صحافیوں کے درمیان تعلقات بڑھانے پر زور دیا جائے ۔اس موقع پر قونصل جنرل Sun Yan اور صدر ارشد انصاری نے پاک چین دوستی کی75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ قونصل جنرل Sun Yan نے چین کے تعاون سے لاہور پریس کلب میں قائم ہونے والے ڈیجیٹل سٹوڈیو اور شملہ پہاڑی کا بھی دورہ کیا۔صدر ارشد انصاری نے معزز مہمان قونصل جنرلMr. Sun Yan کو پھول پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں