نیشنل پبلک فورم زیرِ اہتمام سرپرست اعلیٰ میاں منظور وٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی ریفرینس کا انعقاد کیا گیا-
عائشہ منظور وٹو نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے والد میاں منظور وٹو نے پاکستان کے مسائل عوام کے مسائل اور پالیسی ڈائیلاگ کے لئے نیشنل پبلک فورم قائم کیا یہ اپنی نوعیت کا ایک واحد تھنک ٹینک ہے جس سے ہر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے اپنی اپنی فیلڈ کے نامور افراد منسلک ہیں
اور اس فورم کی سب سے خاص بات یہ ہے کے یہ ملکی مفاد اور قومی سلامتی کے معاملات پر ہر چیز کو بالائے طاق رکھ کر اپنی تجاویز مرتّب کرتا ہے تمام شرکاء کی تجاویز اور رائے سنی بھی جاتی ہے اور اسکا احترام کیا جاتا ہے
مسائل سے زیادہ مسائل کے حل پر گفتگو ہوتی ہے چاہے وہ بینالاقوامی مسائل سیاسی مسائل ہوں آئینی مسائل ہوں غربت بیروزگاری مہمگائی آبادی غرضیکہ وطنِ عزیز کو درپیش ہر مشکل پر بات ہوتی ہے اور اس سے نکلنے کی تجاویز پر غور ہوتا ہے ۔
فورم کے زیرِ اہتمام ہمارے والد اور فورم کے سرپرست اعلیٰ میاں منظور وٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی ریفرینس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق گورنر چوہدری سرور ،نامور صحافی جناب مجیب ار رحمان شامی ، خرم نواز گنڈاپور ، سعید آسی ، محترمہ صغریٰ صدف ، حفیظ اللہ نیازی ،نور اللہ صدیقی ، خاور سلیم اور میڈیا کے بھائیوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
میں نے اور میرے بھائی معظم جہانزیب وٹو ، بہن جہاں ارا وٹو ، خرم جہانگیر وٹو نے وہاں مل کر اس عزم کا اعادہ کیا کے ہم اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے اور نیشنل پبلک فورم کو اور بھی مؤثر انداز میں آگے لے کر جائینگے –
71