206

اج پھر موسم کی انگڑائی پاکستان کئ بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

درجہ حرارت بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد، نواب شاہ میں45، لاہور، ملتان، جہلم، ڈیرا اسماعیل خان میں 42، پشاور، مظفر آباد 39، اسلام آباد 38، کراچی 37، کوئٹہ 34، اور گلگت میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں