179

الخدمت کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کے لیے100 ٹن امدادی سامان کی 34ویں کھیپ لاہور سے مصر روانہ

الخدمت کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کے لیے100 ٹن امدادی سامان کی 34ویں کھیپ لاہور سے مصر روانہ کر دیا گیا-

لاہور ایئرپورٹ سے مصر روانہ کیے گئے 100 ٹن امدادی سامان میں 5000 بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کے لیے پورے مہینے کے لیے کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں راشن پیکس،پکاپکایا کھانا، کوکنگ آئل، آٹا، چاول، ڈبہ بند فروٹ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ امدادی سامان سیکرٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری اور حکومتی و این ڈی ایم اے حکام کی نگرانی میں روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے سیکرٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری نے بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کی امداد کو جاری رکھنے کے الخدمت کے عزم کو دہرایا۔ روانہ کی گئی امدادی سامان کی کھیپ مصر پہنچے کے بعد ریڈ کریسنٹ کے ذریعے غزہ میں پہنچا کر فلسطینی خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں