133

انٹر بینک: ڈالر 12 روپے 43 پیسے سستا

گزشتہ 2 روز تاریخی اڑان بھرنے کے بعد امریکی ڈالر آج تیزی سے نیچے آیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 12 روپے 43 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز ڈالر تاریخی پرواز کر تے ہوئے 298 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 6 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 332 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 325پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں