111

انٹر بینک: ڈالر 235.88 روپے کا ہو گیا

انٹر بینک میں روپے کی قدر نہ سنبھل سکی، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کے مزید مہنگا ہونے کا سفر جاری رہا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1.56 روپے مہنگا ہونے کے بعد 235 روپے 88 پیسے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا اور ڈالر انٹر بینک میں 2 روپے 40 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں