162

‘اے میرے پاک وطن ”وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ویٹرن میوزیشن کے درمیان بیٹھ کر ملی نغمے سنے اور تالیاں بجا کرداد دی

پنجاب میں یاد گارمعرکہ حق، پارک اور میوزیم بنے گا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے پراجیکٹ کی نقاب کشائی کی
ایکسپو سنٹر میں معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کے بارے میں خصوصی تقریب،ویٹرن میوزیشن کے آرکسٹرا نے پر اثر دھنوں پر ملی نغمے پیش کئے
”اے میرے پاک وطن ”وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ویٹرن میوزیشن کے درمیان بیٹھ کر ملی نغمے سنے اور تالیاں بجا کرداد دی
”شالا وسدا ر وے پنجاب،پاکستان ”ساحر علی بگا کی آواز میں پراثر نغمے نے سحر طاری کر دیا،یادگار معرکہ حق، میوزیم اور پارک کے بارے معلوماتی دستاویزی فلم پیش کی گئی
لاہور14 -اگست:……وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا منفرد اور اختراعی اقدام -پنجاب میں یادگار معرکہ حق، پارک اورمیوزیم بنے گا-ایکسپو سنٹر میں معرکہ حق میوزیم،یادگار اور پارک پراجیکٹ کے بارے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے معرکہ حق میوزیم، یادگار او رپارک پراجیکٹ کی با ضابطہ نقاب کشائی کی -ویٹرن میوزیشن کے آرکسٹرا نے پر اثر دھنوں پر ملی نغمے پیش کئے- ”اے میرے پاک وطن ”وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ویٹرن میوزیشن کے درمیان بیٹھ کر ملی نغمے سنے اور تالیاں بجا کرداد دی-تقریب میں یوم آزادی اور معرکہ حق کے حو الے سے ملی نغمے پیش کئے گئے -”شالا وسدا ر وے پنجاب پاکستان ”ساحر علی بگا کی آواز میں پراثر نغمے نے سحر طاری کر دیا-تقریب میں معرکہ حق کے بارے میں خصوصی نغماتی فلم پیش کی گئی-یادگار معرکہ حق، میوزیم اور پارک کے بارے معلوماتی دستاویزی فلم پیش کی گئی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزراء اور دیگر شرکا سے نشستوں پر جاکر ملاقات کی-تقریب میں دوست ممالک کے سفارتکار،صوبائی وزرااور عسکری وسول حکام نے شرکت کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں