157

بحریہ ٹاؤن پاکستان بھر میں تمام آپریشنز روکنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے منگل کے روز کہا کہ جاری مالی اور قانونی چیلنجوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن پاکستان بھر میں تمام آپریشنز روکنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔ انہوں نے منجمد اکاؤنٹس اور روکی ہوئی خدمات جیسی رکاوٹوں کا ذکر کیا۔
اس دباؤ کے نتیجے میں درجنوں ملازمین کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، کمپنی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، ملازمین کی گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں اور دیگر سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عملے کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں، روزمرہ کے کام دباؤ کا شکار ہیں اور صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ اگر حالات جلد بہتر نہ ہوئے تو مکمل شٹ ڈاؤن اگلا مرحلہ ہو سکتا ہے۔
۔زرائع کے مطابق حکام نے 7 اگست 2025 کو ملک ریاض سے منسلک متعدد جائیدادوں کی نیلامی کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں