97

بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر ملک کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔ قومی ٹیم کی کامیابی پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملا۔ بھارت کیخلاف میچ جیتنے پر لاہور میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ تفریحی مقام ناران میں سیاحوں نے بھی جشن منایا، اسی طرح وادیٔ ہنزہ میں بھی خوب جشن منایا گیا۔ پاکستان نے بدلہ لے لیا، سپر فور میں بھارت کو شکست دوسری جانب بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن نمیبیا میں بھی منایا گیا۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کیلئے نمیبیا میں موجود لاہور قلندرز کی پی ڈی پی کلاس آف 2022 کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں میچ دیکھا اور جیت پر خوب جشن کیا۔

ایشیا کپ کے سب سے بڑے پاک بھارت میچ کو بڑی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے مختلف شہروں میں اہتمام کیا گیا۔

میچ کے دوران شائقین پُرجوش نظر آئے۔ پاکستان کی فتح سے قربت اور دوری کے ساتھ شائقین کی سانسیں اوپر نیچے ہوتی رہیں۔ جیت پر پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

شہر قائد میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پاک بھارت میچ کے لیےبڑی اسکرین لگائی گئی تھی، میچ کو سینکڑوں لوگوں نے دیکھا اور محظوظ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں