65

خواجہ آصف اور جاوید لطیف مذاکرات میں رکاوٹ کیوں بن رہے ہیں؟ شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار بتائیں کہ کیا خواجہ آصف اور جاوید لطیف آپ ہی کی جماعت کا حصہ ہیں؟ خواجہ آصف اور جاوید لطیف مذاکرات میں رکاوٹ کیوں بن رہے ہیں؟
راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے عدالت میں کہا سیاسی اتفاق رائے کا موقع دیا جائے، ہم نے حکومت سے دو نشستیں کرلی ہیں، تیسری نشست کل ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 39 فیصد تک پہنچ رہی ہے، امپورٹڈ سرکار انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اقتدار کو دوام دینے کیلئے آئین کو قدموں تلے روندا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں