101

دوسرا اور آخری سورج گرہن رواں سال کا 25 اکتوبر کو ہوگا

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔ جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستان میں دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اکتوبر کو سورج کو جزوی گرہن لگے گا، جو 4 بجے عروج پر ہوگا۔ پاکستان میں جزوی سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔
محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔
یورپ، ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ میں سورج گرہن دیکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں