وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہنر مند نوجوان ویژن کے تحت دیہی خواتین کو ٹیکنالوجی کے ذریعے با اختیار بنانے کے پروگرام” میں ڈیجیٹل ” کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا آغاز کردیاگیا،اس سلسلے میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں خواتین کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقدہوئی۔چیئرپرسن وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے سکلز ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں شیخوپورہ،قصور،گجرات،سیالکوٹ،ننکانہ صاحب اور نارووال کی 77خواتین کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز فراہم کیے گئے۔چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے سکلز ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ،سی ای او پی ایس ڈی ایف احمد خان اور دیگر مہمانوں نے ڈیسک ٹاپ تقسیم کئے۔ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز حاصل کرنے والی خواتین کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔ منتخب خواتین کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ،انگلش لینگویج سکلز،ای کامرس،بیسک آئی ٹی سکلز اور کانٹینٹ بنانے کی 6 ماہ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
چیئرپرسن وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے سکلز ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریاست کے وسائل دیہی خواتین کو با اختیار بنانے کی جانب موڑ دیئے ہیں۔منتخب خواتین کا فرض ہے کہ وہ ان وسائل سے بھرپور استفادہ کریں۔ خواتین اپنی توانائیاں سکلز سیکھنے پر صرف کریں۔عدنان افضل چٹھہ نے کہاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل اور ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔نوجوان کامیاب ہوں گے تو ملک کامیاب ہوگا اور ترقی کرے گا۔نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنا اور فروغ تعلیم وزیر اعلیٰ پنجاب کی پہلی ترجیح ہے۔ حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 860ارب رکھے ہیں۔ چیئرپرسن وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے سکلز ڈویلپمنٹ نے کہاکہ میں ڈیجیٹل پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو عملی شکل دینے کا اقدام ہے۔یہ پروگرام خواتین کو گراس روٹ لیول پر بااختیار بنانے کا شاندار اقدام ہے۔
سی ای او پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ احمد خان نے کہاکہ میں ڈیجیٹل پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے کا شاندار آغاز ہو گیا ہے،دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 90 خواتین کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے۔
202