رخسانہ سحر کی سرپرستی شکر گڑھ سے مہمان شاعر حکیم ارشد شہزاد کے اعزاز میں مشاعرہ
مورخہ 21 ستمبر بروز اتوار شام 6 بجے، راولپنڈی کے معروف ادبی مرکز “اپنی بیٹھک | خیال اسٹوڈیو، شمس آباد” میں ایک خوبصورت اور یادگار مشاعرہ منعقد کیا گیا، جس کا اہتمام رخسانہ سحر نے بڑے سلیقے اور محبت سے کیا۔

اس مشاعرے کی صدارت معروف شاعر جناب شکیل اختر نے فرمائی، جب کہ مہمانِ اعزاز کے طور پر جناب حکیم ارشد شہزاد (شکر گڑھ) کی آمد نے محفل کو وقار اور شائستگی بخشی۔
اس مشاعرے کی خاص بات کہ اس میں بولیوں کے بے تاج بادشاہ نذر عباس نے شرکت فرما کر اس پروگرام کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے



مشاعرہ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔
نظامت کے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کیے گئے، اور مشاعرہ میں شریک شعرا نے اپنے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
حکیم ارشد شہزاد نے اپنی مخصوص سادہ اور فکری انداز میں کلام پیش کیا جسے بے حد سراہا گیا۔
صدارت فرما رہے شکیل اختر نے نہ صرف اپنے اشعار سے مشاعرہ کو نکھارا بلکہ نوجوان شعرا کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی۔


انجم سلیمی، احمد نصیر، اور اتفاق بٹ نے انتطام و انصرام میں بھرپور تعاون کیا اور مشاعرہ کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
مشاعرہ میں اہلِ ذوق، مقامی شعرا، اور ادب دوست افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سامعین نے مشاعرہ کو بھرپور داد سے نوازا اور مہمان شاعر کا پرجوش استقبال کیا۔
ممبرانِ ایگزیکٹیو کمیٹی کی خصوصی شرکت نے محفل کو مزید وقار بخشا۔
یہ مشاعرہ ایک انتہائی کامیاب، شاندار، اور جاندار ادبی محفل ثابت ہوا۔ نہ صرف مہمان شاعر کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ نوجوان شعرا کو بھی ایک عمدہ پلیٹ فارم میسر آیا۔
رخسانہ سحر اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں، جنہوں نے ادب و شعر کے فروغ میں ایک خوبصورت باب کا اضافہ کیا۔
224