79

رضوانہ تشدد کیس: جج عاصم کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس میں سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سول سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل احسن رضا اور اسٹیٹ کونسل کو روسٹرم پر بلایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سول جج کا معاملہ ویسے تو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہے لیکن ہم جوڈیشل سائیڈ پر بھی دیکھیں گے، ہمارے پاس اس سے متعلق تفصیلی درخواست آئی ہے، بچوں پر تشدد اور چائلڈ لیبر سے متعلق فیڈریشن کو دیکھنا چاہیے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کمسن طیبہ تشدد کیس سمیت متعدد واقعات سامنے آئے، ہم اس درخواست پر وفاق اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کو نوٹس کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہمیں درخواست کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ ہم نوٹس کی تیاری کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں