سائفر کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ایک دن کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔
مجسٹریٹ احتشام عالم نے شاہ محمود کی گرفتاری کا تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے انہیں پیر کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے عدالت سے شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔
مجسٹریٹ احتشام عالم کے اس سے متعلق آرڈر لکھوانے کے دوران ایف آئی اے شاہ محمود قریشی کو لے کر عدالت سے روانہ ہوگئی تھی۔
ایف آئی اے کی ٹیم شاہ محمود قریشی کو لے کر ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچی تھی جہاں ان کی عدالت میں شیریں مزاری سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔
اس موقع پر غیر متعلقہ وکلا اور صحافیوں کو سائفر کیس کی سماعت پر کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا تھا۔