384

سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ لاہور میں پاکستان اور چین کے اشتراک سے نئے پروگرامز کا آغاز

سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ لاہور میں ٹنگو انٹرنشنل اور گویژو ووکشنل نرسنگ کالج (چنم) کے اشتراک سے سرٹیفائیڈ نرسنگ اسسٹنٹ(2+1) مشترکہ پروگرام کی افتتاحی تقریب اور پاکستان–گویجیانگ ورکشاپ برائے قللس مدتی نرسنگ تربتککا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے اور نرسنگ کے شعبے میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
سرٹیفائیڈ نرسنگ اسسٹنٹ (2+1) پروگرام کے تحت سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ لاہور کے طلبہ دو سال پاکستان اور ایک سال چین میں تعلیم حاصل کریں گے، جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع میسر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان–گویجیانگ ورکشاپ میں چینی ماہرین کی معاونت سے قلیل مدتی خصوصی نرسنگ تربیت فراہم کی جائے گی۔ ان اقدامات کے تحت نرسنگ طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے، بین الثقافتی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی معیار کے صحت عامہ کے ماہرین تیارکئے جاسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں