156

سلیبس میں 20 فیصد کمی کی سمری مسترد

لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات سے رواں سال مکمل سلیبس کے سال امتحان لیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں سال 20 فیصد سلیبس کم کر کے امتحان لینے کا دعویٰ کیا تھا۔ لیکن پنجاب حکومت نے سلیبس میں 20 فیصد کمی کی سمری مسترد کردی ہے۔
پنجاب حکومت کے اس اقدام پر اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایک تو رواں تعلیمی سال چار ماہ کی تاخیر سے شروع کیا گیا دوسرا سکولوں میں درسی کتب بھی تاخیر سے پہنچی اس لئے پورے سلیبس کے ساتھ امتحان لینا طلباء و طالبات کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے۔
جس کے طلباء و طالبات کے نتائج پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں