279

سندس فاؤنڈیشن کے بانی و صدر محمد یاسین خان کو سالگرہ پر ملک بھر سے مبارکبادیں

سندس فاؤنڈیشن کے بانی و صدر اور معروف سماجی کارکن محمد یاسین خان کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات ۔

محمد یاسین خان جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر خون کے امراض میں مبتلا مریضوں کی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہیں کو ان کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں قومی سطح پر بھرپور سراہا گیا۔

اس پرمسرت موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی، وزیر برائے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب خواجہ عمران نذیر، وزیر سپشلائزڈ ہیلتھ پنجاب خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر پنجاب سہیل شوکت بٹ، وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ،ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان سمیت دیگر ممتاز سیاسی، سماجی اور رفاہی شخصیات نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور محمد یاسین خان کی انسانی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان شخصیات نے اپنے پیغامات میں کہا کہ محمد یاسین خان کا کردار آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے ہزاروں بچوں کو نئی زندگی دینے کے مشن کو اپنایا اور اسے اپنی زندگی کا مقصد بنایا۔
اس موقع پر ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، صحافی، دانشور، طبی ماہرین اور رضاکاروں نے بھی محمد یاسین خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی طویل عمر، صحت و کامیابی کے لیے دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں