وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلیے110 ارب روپے کا ہاؤسنگ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں خصوصی یونٹ قائم کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنہا سین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی-
جنہوں نے اسلام آباد سے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب زدہ شہروں اور دیہاتوں سے پانی صاف کرنے کیلیے ٹیمیں پہلے ہی تعینات کر دی گئی ہیں، پانی نکالنے کا عمل جاری ہے، امید ہے کہ ڈیڑھ ماہ کے اندر پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
اس کے بعد متاثرہ افراد کیلئے مکانات کی تعمیر شروع کی جائے گی، انہوں نے عالمی بینک پر زور دیا کہ وہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کی مالی معاونت کرے-
وزیر اعلیٰ اور ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے گفت و شنید کے بعد110 ارب روپے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے چیف سیکرٹری کے ماتحت ایک کمپنی قائم کی جائے گی-
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے ان گھروں کی تعمیر شروع کریں گے جن کیلیے سروے جاری ہے۔
86