107

سیلاب کی تباہ کاریاں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے، روڈا اور ایل ڈی اے کو سمن جاری کر دیے گئے

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد شکنجہ سخت کردیا ہے، راوی اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اتھارٹی (روڈا) اور لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے، روڈا اور ایل ڈی اے کو سمن جاری کر دیے گئے، دونوں محکموں سے ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ دریائے راوی کے اطراف بنائی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ منگوا لیا گیا ہے، ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے، اس ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنانے میں ایل ڈی اے افسران بھی ملوث ہیں، ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک پر 8 ارب روپے دبئی منتقل کرنے کا الزام ہے، 11 ہزار کنال کی یہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم ٹھوکر کے نزدیک بنائی گئی ہے۔

سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے، سادہ لوح افراد کو غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے پیسے واپس دلائیں گے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن ہے کہ کرپشن میں ملوث سرکاری افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں