سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔
قومی پرچم میں لپٹی ارشد شریف کی میت کو گھر منتقل کر دیا گیا۔ pic.twitter.com/11XlRl5764
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 27, 2022
نماز جنازہ کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات ہیں۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔
نماز جنازہ میں شرکاء کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11 قبرستان میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ارشد شریف کا گزشتہ روز پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم ہوا تھا۔